تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 2:46

برازیل میں بس پل سے نیچے جاگری، 7افراد ہلاک

جیو نیوز - برازیلیا…برازیل میں ایک بس پل سے نیچے جاگری، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ایک بس فلائی آور سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے، اکثر زخمیوں کی حالت تشویش ناک تھی جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں تقریبا 50 امدادی کارکنوں نے حصہ لیا،زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لئے جائے وقوع پر ہیلی کاپٹر بھی منگوائے گئے تھے ۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت ڈرائیور اور ایک مسافر کے درمیان ٹکٹ نہ دینے پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس کی حکام نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.