تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:58

ڈاکٹر مرسی کی دورہ پاکستان میں الظواہری سے ملاقات نہیں ہوئی،مصر

جیو نیوز - قاہرہ …مصر نے دورہ پاکستان کے دوران صدر محمد مرسی کا القاعدہ تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری سے ملاقات کی تردید کردی ہے ۔عرب ٹی وی چینل کے مطابق مصری صدارتی محل کے ترجمان عامر عمر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان اخباری رپورٹوں کی تردید کردی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ دورہ پاکستان کے دوران صدر محمد مرسی نے القاعدہ تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری سے 45 منٹ تک ملاقات کی تھی اور انھے اسلام آبادسے کسی عرب مملکت بالخصوص قطر یا پھر صحرائے سینا یا مغربی صحرائی علاقوں میں بحفاظت منتقل کرنے کی پیشکش کی تھی۔ صدارتی ترجمان نے اس دوران کہا کہ ان رپورٹوں میں کوئی صداقت نہیں ہے کیونکہ صدر مرسی نے پاکستان کا اعلانیہ دورہ کیا تھا جسے آزاد میڈیا نے کوریج کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.