5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 3:38
ملکہ برطانیہ کو دیا گیا اعزازی بافٹا ایوارڈ
جیو نیوز - برک شائرکاوٴنٹی…ملکہ برطانیہ کو اعزازی بافٹا ایوارڈ دیاگیا ہے، برک شائرکاوٴنٹی میں ہونے والی تقریب میں لندن اولمپکس میں ملکہ کی یادگاراپیئرنس پرخراج تحسین بھی پیش کیاگیا۔ برطانوی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے اعزاز میں انگلینڈ کے ونڈسر پیلس میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں نامور اداکارسرکرسٹوفرلی اوراداکارہ کیرے ملی گین سمیت تقریباً تین سو جگمگاتے ستاروں،ہدایت کاروں اورفلم میکرزنے شرکت کی۔ تقریب میں ملکہ الزبتھ دوئم کو اعزازی بافٹا ایوارڈ پیش کیا گیا۔ ملکہ کو یہ ایوارڈ برطانوی فلم انڈسٹری کے لیے تعاون پر دیا گیا۔