تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 3:18

شمالی کوریا کی ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کے اقدامات کرلئے: امریکا

جیو نیوز - واشنگٹن…وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے حملے کی دھمکیوں کے بعد ہر قسم کی احتیاطی تدابیرکی گئی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ شمالی کوریاکی جانب سے دھمکی آمیز رویے سے سب واقف ہیں اوریہ انتہائی قابل افسوس ہے۔ اس قسم کے اقدامات اوراشتعال انگیزبیانات شمالی کوریاکومزیدتنہائی کی طرف لے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.