تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
10 جون 2011
وقت اشاعت: 20:49

عالمی بینک توانائی کے مزید منصوبوں میں مدد کرے گا

اے آر وائی - اسلام آباد : عالمی بینک پاکستان میں پانی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے مزید منصوبوں کیلئے مدد پر رضامند ہوگیا ہے ۔ اس بات کا اعادہ ورلڈ بنک کے مقامی ڈائریکٹر راشد بن مسعود نے وزیر پانی و بجلی سید نویدقمر سے ایک ملاقات میں کہی۔



انہوں نے ملاقات میں بتایا کہ ورلڈ بنک پاکستان میں بجلی کی ترسیل کے لئے ابتدائی طور پر پندرہ اعشاریہ چھ ملین ڈالر دے گا۔ڈائریکٹر ورلڈ بنک نے پاکستان میں پانی و بجلی کے مزید منصوبوں میں بھی مدد دینے کا اعادہ بھی کیا۔ ملاقات میں وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے کہا کہ نیشنل گرڈ میں دوہزار میگا واٹ اضافی بجلی شامل ہوچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.