تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:56

سہولتیں دے کر سرخ مرچ کی برآمدات بڑھائی جاسکتی ہے

اے آر وائی - کراچی : پانی کی شدید کمی کو پورا اور واضح برآمدی پالیسی مرتب کرکے سرخ مرچ کی برآمدات میں سالانہ کروڑوں روپے کا اضا فہ کیا جسکتا ہے۔



سرخ مرچ کے تاجروں نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ سندھ، کنری میں ایشیا کی سب سے بڑی سرخ مرچ کی منڈی قائم ہے۔ تاہم یہاں وافر مقدار میں پانی دستیاب نہ ہونے اور ایکسپورٹ پالیسی غیر واضح ہونے کی وجہ فصل کی پیداوار اور برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ بھارت سے غیر معیاری سرخ مرچ کی درآمد سے بھی مقامی تاجروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ کچھ عرصے میں سرخ مرچ کی فی چالیس کلوگرام قیمت میں دو ہزار روپے کی نمایاں کمی ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.