تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
19 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:15

زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 71 کروڑڈالر سے بڑھ گئے

جیو نیوز -  کراچی....جنگ ویب ڈیسک.....ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 71 کروڑ 84 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

مرکزی بینک کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 11 مارچ 2016ء کو اختتام پذیر ہفتہ کے دوران 20 ارب 71 کروڑ 84 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ ان ذخائر میں سے 15 ارب 85 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس جبکہ 4 ارب 85 کروڑ 94 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

11 مارچ 2016ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 19 کروڑ 50 لاکھ  ڈالر کے اضافے  سے 15 ارب 85 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئے جو کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران 15 ارب 66 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.