تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:6

ای سی سی نے 5 سالہ آٹوپالیسی کی منظوری دیدی

جیو نیوز - اسلام آباد......کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 سالہ آٹو پالیسی کی منظوری دے دی ہے جب کہ پی آئی اے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے حکومتی ضمانت کی حدبڑھا نے کی بھی منظوری دیدی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں5 سالہ آٹو پالیسی کی منظوری دی گئی جس کا باقاعدہ اعلان 21 مارچ کو کیا جائے گا ۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق نئی آٹو پالیسی کے ذریعے ملک میں آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا، مقابلے کی فضا اور صارفین کی بہبود کو یقنی بنایا جائے گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کے لیے حکومتی ضمانت کی حد 146ارب روپے سے بڑھا کر 151 ارب کر نے کی منظوری دی ہے ۔

کمیٹی نے لوہے اور اسٹیل کی درآمد پر 30 جون تک 15 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے جب کہ ایلومینیم کی درآمد پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے،کمیٹی نے گندم اور آٹا برآمد کرنے کی تاریخ میں 15 جون تک توسیع کی بھی منظوری دے دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.