تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
21 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:58

زراعت پر 2برس میں 100ارب روپے خرچ کرینگے،وزیراعلیٰ پنجاب

جیو نیوز - لاہور ......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زراعت کی ترقی اور خوش حالی کے لیے آئندہ 2 سالوں میں 100ارب روپےخرچ کیے جائیں گے ،کسان اس طرح کام کریں کہ پنجاب کو پھر سےغلے کا گھر بنا دیں۔

لاہور میں زرعی کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کاکہنا تھا کہ ماضی میں ناقص منصوبہ بندی کےباعث زراعت میں اپنا مقام گنوا بیٹھے،کاٹن میں بھارت پاکستان سے آگے نکل گیا ، کسانوں کو ایسی سبسڈی دیں گے کہ جلد آگے نکل جانے والوں کے ہم پلہ ہو ں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت میں کسانوں کو ٹریکٹروں پر اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی ،لائیو اسٹاک پرخصوصی توجہ دی ،گنے کی قیمت 180 روپے فی من سے کم نہیں ہونے دی ۔

ان کا کہنا تھا کہ زراعت کیلئے بجلی ضروری ہے ، بجلی منصوبے 2017 اور 18 تک مکمل ہوجائیں گے ،سی پیک کے 46 ارب ڈالر میں سے 36 ارب ڈالر بجلی کے منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.