تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

روئی کی خریداری میں اضافہ، قیمت بڑھ گئی

اردو ٹائمز - ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز اور کپاس کے نجی برآمد کنندگان کی جانب سے روئی کی خریداری میں اضافہ، فی من روئی کی قیمت ایک بار پھر10000 روپے کی بلندسطح پر پہنچ گئی ۔اس ضمن میں پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کی منیجنگ کمیٹی کے ممبر احسان الحق نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد پاکستان میں بھی روئی کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جارہی ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ روز پنجاب میں کبیر والا اور بھوانہ کی روئی کی تقریباً600 گانٹھیں فی من 10000روپے جبکہ اپر سندھ کی روئی کی 2500گانٹھیں جنوری کے پہلے ہفتہ میں ادائیگی کی شرط پر فی من 10000 روپے کے بھا ومیں فروخت ہوئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.