تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 ستمبر 2010
وقت اشاعت: 13:30

چین نے مغربی ساز وائیولن بنانے میں مہارت حاصل کرلی

بیجنگ : چین نے دنیا بھر میں مقبول مغربی ساز وائیولن بنانے پر مہارت حاصل کرلی ہے۔ اور اب دنیامیں فروخت ہونے والے وائیلن کا تینتیس فیصد چین سے ہی فراہم کیاجاتاہے۔



دارالحکومت بیجنگ کے باہر ایک ایسا گاؤں ہے، جہاں بارہ سو افراد صرف وائیولن ہی بناتے ہیں۔ان کا زریعہ معاش بھی وایولن بنانا اور فروخت کرنا ہے۔ اعداد شمار کے بعد اس گاؤں کے بارہ سو افراد دنیا کی تینتیس فیصد آبادی کو وایولن فراہم کرتے ہیں۔ چینی حکام کے مطابق ہوا دونگ گاؤں کے نوے فیصد یعنی سالانہ دو لاکھ دس ہزار وایولن عالمی منڈی میں فروخت کئے جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.