تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 ستمبر 2010
وقت اشاعت: 14:2

بھارت میں لڈو کھانے کا مقابلہ

جمنا نگر: جنوبی ایشیا کی روایتی مٹھائیاں اپنے ذائقے میں لاجوا ب ہیں انہی میں لڈو بھی ایک منفرد مٹھائی ہے ۔ بھارتی ریاست گجرات میں لڈو کھانے کا سالانہ مقابلے ہوتے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی حصہ لیتے ہیں .



جمنا نگر میں ہونے والے یہ مقابلے ہندو دیوتا گنیش کے سالانہ تہوار کے موقعے پر منعقد کیے جاتے ہیں ۔ بچوں ، خواتین اور مردوں کی الگ الگ کیٹگری میں لڈو کھانے کا مقابلہ ہوتا ہے جو جتنے زیادہ لڈو کھاتا ہے وہی فاتح کہلاتا ہے ۔ ہر لڈو پچہتر گرام وزنی ہوتا ہے اور اس میں اعلی قسم کے میوہ جات استعمال کیےجاتے ہیں۔ اس منفرد مقابلے کو دیکھنے کےلیے مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.