11 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:24
بیٹ مین نہ سہی جیٹ مین کی طرح اڑا جاسکتا ہے
ایریزونا: بیٹ مین نہ سہی لیکن جیٹ مین کی طرح اڑا جاسکتا ہے ۔ یہ ثابت کیا امریکی ریاست ایریزونا کے پائلٹ ایوز روزی نے ۔ فضا میں رنگ بکھیرتا ، ہوا کے دوش پر سوار یہ کسی فضائیہ کا طیارہ نہیں۔۔ یہ ایوز روزی ہیں جنھوں نے ہیلی کاپٹر سے آٹھ ہزار فٹ کی بلندی سے جیٹ ونگز پہن کر چھلانگ لگائی ۔
ایک سو نوے میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی جانب رواں دواں ہیں ۔۔اور اب ایوز روزی نے آٹھ منٹ پہلے اپنا پیرا شوٹ کھول کر بحفاظت اس ایڈونچر کا اختتام کیا ہے ۔