11 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:14
چین:ہاتھ کی صفائی،دو چوروں نے لیپ ٹاپ چوری کرلیا
انہوئی : چین کے شہر انہوئی میں دوچوروں نے دکھایا ہاتھ کا جادو،دونوں نے بڑے گہرے تعاون سے لیپ ٹاپ چرالیا اور سیلز مین کو پتہ ہی نہ چلنے دیا۔ وڈیو کیمرے کیمطابق دو آدمی دوکان میں داخل ہوئے،ایک نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا دوسرے نے کندھے پر کچھ کپڑے لٹکائے ہوئے تھے۔ہیلمٹ والے شخص نے سیلز مین کو بات چیت میں مصروف کیا ،جبکہ دوسر ےشخص نے ادھر ادھر دیکھنا شروع کیا،جب اسے یقین ہوا کہ سیلز مین کی توجہ اس کی طرف نہیں ہے تو اس نے لیپ ٹاپ اٹھایا اور چلتا بنا،گیٹ پر کچھ دیر رکا اور نکل گیا۔
اس طرح دو چوروں نے گہرے تعاون سے ایک منٹ میں لیپ ٹاپ چوری کرنیکا ہدف مکمل کیا،پولیس نے وڈیو کیمرے کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔