11 مئی 2011
وقت اشاعت: 17:0
کراچی:جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ، مریض پریشان
کراچی : کراچی کے جناح اسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ہڑتال دسویں روز بھی جاری ہے۔دوگھنٹے کےلئے تمام او پی ڈیز بند ہونے سے سینکڑوں مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ جنا ح اسپتال کو وفاق سے لے کر صوبے کے حوالے نہ کیاجائے ۔ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناہے ۔ مریضوں کا کہناہےکہ ڈاکٹرز کو ہڑتال ختم کردینی چاہیے ۔