11 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:25
اطالوی زلزلہ شناس کی پیشنگوئی، آج زلزلہ آئے گا یا نہیں ؟
روم : آج گیارہ مئی ہے زلزلہ آئے گا یا نہیں روم کے باسی ہیں پریشان دکانیں بند کر کے گھروں میں مقید ہو گئے . انیس سو اناسی میں وفات پا جانے والے اطالوی زلزلہ شناس رافیلے بندادی کی پیشگوئی کے مطابق گیارہ مئی دو ہزار گیارہ کو اٹلی کے دارالحکومت میں تباہ کن زلزلہ آئے گا ۔ اس بات سے سب سے زیادہ پریشان ہے روم میں موجود چینی کمیونٹی ہے روم کے چائنا ٹاؤن میں ننانوے فیصد دکانیں بند ہیں ۔ اطالوی ماہر رافیلے بندادی نے اٹلی میں انیس سو پندرہ ، اور انیس سو چھیاسٹھ میں آنے والے زلزلوں کی پیشگوئی بھی کی تھی۔