11 مئی 2011
وقت اشاعت: 22:42
صرف 6 دن میں اسامہ بن لادن کی 1لاکھ تصاویر کی فروخت
پشاور: ایبٹ آباد میں امریکی فوجی آپریشن کے رد عمل میں خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں جاں بحق ہونے والے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی چھ دنوں میں لاکھ سے زائد تصاویر فروخت ہو چکی ہے جبکہ امریکی صدر اوبامہ کے بھی ایک ہزار پوسٹر فروخت ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ تصاویر القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقہ جات میں فروخت ہو ئی ہیں جبکہ پنجاب سندھ ، بلوچستان ، اسلام آباد ، آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان میں بھی تصاویر فروخت ہو ئی ہیں ایبٹ آباد میں ہونے والے مڈ نائٹ آپریشن کے بعدپشاور سمیت مختلف مقامات پر جاں بحق ہونے والے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی تصاویر کی فروخت میں اضافہ ہو چکا ہے مختلف چوراہوں ، اخباری سٹالوں اور دیگر مقامات پر اسامہ بن لادن کی تصاویر کی فروخت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ لوگ جاں بحق ہونے والے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے تصاویر اپنے گھروں میں بھی لگا رہے ہیں۔