11 مئی 2011
وقت اشاعت: 23:18
فیس بک استعمال کرنیوالوں میں75لاکھ سے زائد بچے ہیں
واشنگٹن : سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے 13 سال سے کم عمر صارفین کی تعداد 75 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک کو استعمال کرنے والے دو کروڑ صارفین میں سے 75 لاکھ صارفین تیرہ سال سے کم عمر تھے جبکہ 50 لاکھ سے زائد صارفین کی عمر دس سال سے بھی کم تھی جنہیں والدین کی نگرانی کے بغیر بھی ویب سائٹ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔
سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ استعمال کرنے کی کم سے کم عمر کی حد 13 سال مقرر کی گئی ہے تاہم بہت سے بچے اور ان کے والدین عمر کی مقررہ حد کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر سائن اپ ہونے کیلئے غلط تاریخ پیدائش کا اندراج کرتے ہیں۔