تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 مئی 2011
وقت اشاعت: 23:8

آلات موسیقی کااستعمال ، یادداشت پختہ، قوتِ سماعت بہتر

شکاگو : کہتے ہیں موسیقی روح کی غذا ہے آپ موسیقی کے آلات بجانے کے شوقین ہیں تو آپ کے لیے خوشخبری ہے کہ اس سے آپ کی یادداشت پختہ اور قوتِ سماعت بہتر ہو سکتی ہے۔



یونیورسٹی آف شکاگو میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ موسیقی کے آلات بجانا جوان رکھنے میں بہت مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ اس سے سیکھنے کی صلاحیت بھی بڑھتی ہے۔ موسیقی کے آلات بجانا اور اس کی دھنوں سے لطف اندوز ہونا وقت سے پہلے بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے۔ یہ آپ کے ذہن کو تر و تازہ رکھتا ہے۔ مزید یہ کہ جو افراد موسیقی کے آلات بجانے کے شوقین ہوتے ہیں وہ زیادہ سے زیادہ شور میں بھی کہی گئی بات کو آسانی سے سن اور سمجھ سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.