1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:35
شمسی توانائی پر چلنے والے طیارے کی پہلی بین الاقوامی پرواز
برسلز: شمسی توانائی پر چلنے والے طیارے کی پہلی بین الاقوامی پرواز، طیارہ رات واپس برسلز پہنچے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجکر چالیس منٹ پر سوئٹزرلینڈ کے شہر سے فرانس روانہ ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ شمسی توانائی پر چلنے والے طیارے کی یہ پہلی بین الاقوامی تجرباتی پرواز ہے۔