تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:36

پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں میں سالانہ دس فیصد اضافہ

کراچی : پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں ذیا بیطس کے ایک مریض کے علاج پر ہرسال اوسطاً صرف 24 ڈالر خرچ ہو رہے ہیں جو سوڈان، نائیجریا ، افغانستان اور بنگلہ دیش سے بھی کم ہے۔



ذیابیطس ایک ایسی خطرناک بیماری ہے جو دل اور گردوں کے امراض کے علاوہ ہائی بلڈ پریشر کا باعث بنتی ہے۔ پاکستان میں ذیابیطس سے متاثرہ بیس سال کی عمر سے زیادہ کے افراد کی تعداد تقریباً چوہترلاکھ ہے۔ اگر اس میں بچوں کو شامل کر دیا جائے تو کُل تعداد ایک کڑور ہو جاتی ہے۔ ذیابیطس سے بچاؤ کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ وزن خاص طور پر پیٹنہ بڑھنے دیا جائے، باقائدگی سے ورزش کی جائے اور ایک متوازن اور صحت بخش غذا اپنائی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.