تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:37

بچوں سے توتلی زبان میں بات نہ کی جائے، ماہرین صحت

نیویارک: ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچوں سے توتلی زبان میں بات نہ کی جائےامریکی تحقیق کے مطابق جن بچوں سے توتلی زبان میں بات کی جاتی ہے وہ ساری زندگی کچھ لفظوں کی ادائیگی ٹھیک طرح نہیں کرسکتے۔



ماہرین کا کہنا ہے کہ بچہ اپنے اردگرد بولےجانےوالے چالیس فیصد الفاظ ذہن نشین کرتاہے اس لئے وہ بچے جن سے بڑے بھی توتلی زبان میں بات کرتے ہیں ان بچوں کی زبان لفظوں کے مخارج ادا کرتے ہوئے ہمیشہ اٹک جاتی ہے اس لئے بچوں سے چھوٹی عمر سے ہی اسی زبان میں بات کرنی چاہیئے جس میں بڑے بات کرتے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.