1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:37
چھ برس کا بچہ مقناطیسی طاقت کاحامل
کروشیا : کروشیا میں ایک چھ برس کا بچہ ایسا بھی ہے جس کا جسم مقناطیسی طاقت کا حامل ہے۔ یہ بچہ صحت کے علاوہ اپنی قدرتی خوبیوں کی وجہ سے بھی دیگر بچوں سے ذرا مختلف ہے۔۔ اس کے جسم میں موجود مقناطیسی طاقت اردگرد کی لوہے کی اشیاء کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔
چھ سالہ ایوان کے والد کا کہنا ہے کہ بچپن ہی سے ان کا بیٹا اپنی غیر معمولی حرکات و سکنات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا رہا۔ صرف دوسال کی عمر میں اس نے چھوٹی موٹرسائیکل چلانا سیکھ لی تھی۔