1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:38
چین : پھیپھڑوں میں پھنسی مرچ سال بعد نکال لی گئی
بیجنگ : چین میں ایک شخص کے پھیپڑوں میں پھنسی سرخ مرچ ایک سال بعد نکال لی گئی ۔ شدید کھانسی میں مبتلا شخص کے معائنے کے بعد ڈاکٹر اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ اس کے پھیپھڑوں میں کوئی سخت چیز پھنسی ہوئی ہے ۔ بعد میں لیبارٹری ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ یہ چیز سرخ مرچ تھی، یہ پھیپڑوں میں کیسے داخل ہوئی یہ بات ڈاکٹروں کیلئے بھی معمہ بنی ہوئی ہے۔