1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:38
شمسی توانائی سےاڑان بھرنے والے طیارے کی کامیاب پرواز
برسلز: شمسی توانائی سے اڑان بھرنے والے طیارے نے اپنی پہلی بین الاقوامی پروز کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی۔ سوٹزرلینڈ سے اڑنے والا طیارہ تیرہ گھنٹے کی مسافت کے بعد بیلجئم پہنچ گیا۔
طیارے کے پائلٹ اور شمسی طیارے کی کامیاب تخلیق کے خالق آندرے بورس برگ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کی باتیں تو کی جاتی ہیں لیکن سامنے موجود ان کے حل پر توجہ نہیں دی جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی سے استفادہ کرنے کیلئے ٹیکنالوجی موجود ہے، بس اس کے بہتر اور مکمل استعمال کرنے کے طریقوں پر غور کرنا ہوگا۔ پراجیکٹ ٹیم کا ماننا تھا کہ طیارے کے حجم میں اور رفتار میں اضافہ ان کیلئے چیلنج ہیں لیکن ان مسائل کا حل بھی ڈھونڈ لیا جائے گا۔