29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:9
نیپال: ہاتھیوں کے مابین ریس اور مقابلہ حسن
نیپال میں ہوئی ہاتھیوں کے مابین ریس اور خوبصورتی کا مقابلہ، اس کا مقصد سیاحت کی انڈسٹری کو فروغ دینا تھا۔ یہ فیسٹیول تین دن تک جاری رہا جس میں بیس ہاتھیوں نے حصہ لیا۔
ہاتھیوں کو بڑی خوب صورتی سے سجایا اور ان کے پنجے کے ناخنوں کو پینٹ کیا گیاتھا۔تماشایؤں کی بڑی تعداد اس انوکھی ریس سے لطف اندوز ہوئی۔جج پینل کے ہیڈ گیری نے بتایا کہ دس چیزوں کی بنیاد پر مقابلہ منعقد کیا گیا ہے جس میں ڈسپلن،کسی بھی قسم کی سر کی چوٹ اور ناخن کے سائز اور شیپ کو مد نظر رکھا گیا ہے۔
بجادر گج نامی ہاتھی نے یہ مقابلہ 69 سیکنڈ میں مطلوبہ فاصلہ طے کر کے جیت لیا۔اس موقعے پر تماشائی بے حد خوش نظر آرہے تھے۔ جیتنے والے ہاتھی کے مالک نے کہا کہ پہلے نمبر پر آنے کی بہت خوشی ہے اور یہ سب کچھ سخت محنت کی وجہ سے ممکن ہوا۔