تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:10

چٹھی نہ کوئی سندیس جانے وہ کون سا دیس جہاں تم چلے گئے

سال دو ہزار گیارہ اپنے دامن میں شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات کو سمیٹ کر رخصت ہو رہا ہے جن میں لیجنڈز بھی شامل ہیں۔ سال دو ہزار گیارہ میں شوبز کے کئی اہم جگمگاتے ستارے ہمیشہ کے لئے ڈوب گئے، پاکستان میں لیجنڈری معین اختر کی اچانک موت نے دنیا بھر میں پھہلے ان کے پرستاروں کو صدمہ سے دو چار کیا تو وہیں مشہور زمانہ غلام فرید صابری قوال نے بھی جہان فانی کو الوداع کہا۔



بھارتی فلم نگری کو بھی کئی لیجنڈز سے جدائی کاصدمہ سہنا پڑا، جدت طراز جنگلی، شمی کپور چل بسے تو ان کے پیچھے ہی شہرہ آفاق مصور اور فلمساز ایم ایف حسین نے بھی اس دنیا سے کوچ کر لیا، گائیکی کی دنیا کو سب سے بڑا صدمہ اس وقت اٹھانا پڑا جب چھٹی نہ کوئی سندیس جیسے گیت کو اپنی پرسوز آواز سے امر کر دینے والے غزل گائیک جگجیت سنگھ نے نہ صرف سروں سے بلکہ دنیا سے بھی منہ موڑ لیا، ایک اور لیجنڈ جو سال کے جاتے جاتے رخصت ہوئے وہ تھے سدا بہار ہیرو دیو آنند۔



ہالی ووڈ کی ملکہ الزبتھ ٹیلر اور گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس نے بھی دنیا چھوڑ کر مداحوں کو سوگوار کر دیا،تو بجا طور پر یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.