18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:36
رائے ونڈ :3روزہ عالمی تبلیغی اجتماع ختم ہوگیا
دین اسلام کی تبلیغ کے لئے منعقد ہونے والا تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع رائے ونڈ میں اختتام پذیر ہوگیا ۔ اس موقع پر دین کی سربلندی کے لئے دعائیں کی گئیں۔ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ 15۔ نومبر سے شروع ہوا۔ شرکا اسے اپنی اخروی زندگی کے لئے زاد راہ اور مغفرت کا باعث سمجھتے اور سیاستدانوں کو بھی شریک ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔
تبلیغی اجتماع کو بڑے نظم و ضبط سے دعا کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ شرکا آئندہ بھی اجتماع میں آنے کا عزم رکھتے ہیں۔ تبلیغی اجتماع کے بعد ٹریفک کے انخلا کے لئے پولیس نے رائیونڈ روڈسے ملحقہ سڑکیں کچھ عرصہ کے لئے عا م ٹریفک کے لئے بند کردی تھیں۔