تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:46

معروف کامک بک کےکردار ٹن ٹن کی اشیاء نمائش کے لیے پیش

معروف کامک بک کا مزاحیہ کردار ٹن ٹن ایک بار پھر پیرس کے شہریوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے، پیرس آکشن ہاؤس میں ٹن ٹن سے متعلق یادگار اشیاء نمائش کے لیے پیش کر دی گئی۔ نمائش اٹھارہ نومبر تک جاری رہے گی۔



نمائش پیرس کی مشہور و معروف آکشن ہاؤس پائیسا کی جانب سے کی جا رہی ہے، نمائش میں ٹن ٹن کے کردار اور اس کے تخلیق کار بیلجیئن آرٹسٹ ہارگے سے متعلق ایک سو اسی اشیاء رکھی گئیں ہیں، پائیسا کے ڈائریکٹر ایلین کیڈجاؤ کا کہنا تھا کہ یہ تمام اشیاء مختلف فروخت کنندگان سے حاصل کی گئیں ہیں۔



ان اشیاء کی قیمتیں سو تا بیس ہزار یورو رکھی گئی ہیں، اس نمائش کی ایک خاص بات وہاں رکھی گئی انیس سو تیس کی ٹن ٹن کامکس کی مشہور سیریز کا پہلا ایڈیشن ٹن ٹن ان دی لینڈ آف سوویئٹس ہے جس کی قیمت بیس ہزار یورو مقرر کی گئی ہے، نمائش میں ٹن ٹن کامکس سے متعلق دیگر قمیتی اشیاء بھی پیش کی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.