19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:12
چارلی چیپلن کاہیٹ،چھڑی ساڑھے 62 ہزارڈالرمیں فروخت
چارلی چیپلن مداحوں کے دلوں میں آج بھی دھڑکتے ہیں۔ان کامشہورزمانہ ہیٹ اورچھڑی چاہنے والے نے ساڑھے باسٹھ ہزار ڈالرمیں خرید لی۔ بولتی فلموں کادورتو بعدمیں آیا،چارلی چیپلن نے اس سے قبل ہی بڑی اسکرین پربادشاہی شروع کردی تھی۔
بنا کسی آواز کے محض اپنی مزاحیہ حرکات سے دیکھنے والوں کوہنس ہنس کر لوٹ پوٹ کردینے والے چارلی چیپلن کولوگوں نے اپنی محبت سے خوب نوازا۔وہ فلمی دنیا پرایسے چھائے کہ شایدہی کسی اداکارنے یہ مقام حاصل کیاہو۔محبت کی اسی روایت کوایک چاہنے والے نے آگے بڑھایا اوران کاہیٹ اورچھڑی باسٹھ ہزارڈالر میں خریدلی۔ دونوں اشیا فلم ”لٹل ٹرامپ“ اور ”سٹی لائٹس“ میں عظیم اداکار کے ہاتھ اور سرکی زینت بنیں تھیں۔واقعی چاہنے والوں کے انداز نرالے ہی ہوتے ہیں۔