تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:13

پا کپتن:منگل کو بہشتی دروازہ کی قفل کشا ئی کی جا ئے گی

حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کے سالانہ عرس کی تقر یبا ت جاری ہیں ۔ منگل پانچ محرم الحرام کو بعد نما ز عشا ء درگاہ کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی بہشتی دروازہ کی قفل کشا ئی کریں گے ۔ بہشتی دروازہ کی تقر یب کےبا عث سیکیورٹی سخت کرکے دربار کے اطراف میں چھوٹی بڑی گلیوں اور سڑکوں کو پچاس مقامات پرآہنی گیٹوں اور پختہ عارضی دیواروں سے بندکر دیا گیا ہے ٹی ایم اے پا کپتن کے سینیٹیشن عملے کی چھٹیاں دس محرم تک منسو خ کر کے اسٹا ف کو صبح شام بازار وں کی صفائی کر نے کے احکامات جا ری کر دیئے گئے ہیں ۔



حضرت بابا فریدالدین مسعود شکر گنج رحمتہ اللہ علیہ کے سات سو سترواں عرس کے موقع پر اے آر وائی کیو ٹی وی نے پاکپتن شریف میں ٹاک شو کا اہتمام کیا ہے۔ ٹاک شو کی میزبانی صاحبزادہ تسلیم احمد صابری نے کی جبکہ بابا فرید الدین رحمتہ اللہ علیہ کی ریاضت و عبادات اور بہشتی دروازے کے موضوع پر شریک گفتگو رہے علامہ شہزاد مجددی، مفتی سہیل رضا امجدی اور خواجہ قطب الدین ۔ یہ ٹاک شو اے آر وائی کیو ٹی وی نے اپنی خصوصی ٹرانسمیشن کے ذریعے پاکپتن شریف سے براہ راست نشر کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.