20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:53
میکسیکو میں غباروں کا سالانہ میلہ شروع
میکسیکو کا آسمان رنگ برنگے غباروں سے بھرگیا ہے اور آسمان پر ہر طرف رنگ برنگے غبارے ہی دکھائی دیتے ہیں۔ میکسیکومیں ہر سال بیلون فیسٹیول منایا جاتا ہے جس میں ہزاروں لوگ شرکت کرتے ہیں اور یہ خوبصورت نظارہ دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کرتا ہے۔
میکسیکو میں بیلون فیسٹیول کا افتتاح دوہزار دومیں ہوا تھا جس میں صرف ستائیس بیلون ہوا میں تیرتے دکھائی دیئے تھے لیکن وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ روایت مزید پختہ ہوگئی اور اب سینکڑوں بیلون میکسیکو کے نیلے آسمان میں صاف دکھائی دیتے ہیں۔ اس فیسٹیول میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ آتے ہیں جبکہ بیرون ممالک سے بھی عوام کی بڑی تعداد خاص بیلون فیسٹیول میں شرکت کرتے ہیں۔