20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:42
چاکلیٹ سے بنی دنیا کی سب سے بڑی ٹرین
بلجیم میں بنی دنیا سے سب سے بڑی چاکلیٹ ٹرین کاورلڈ ریکارڈ۔میٹھی میٹھی ٹرین کو دیکھ کر دل للچایا۔ چاکلیٹ سے اب تک تو بنی ہیں ڈھیروں چیزیں۔مگر بلجیم کے یہ آرٹسٹ شاید چاکلیٹ کے بیحد شوقین ہیں ، جو لمبی سی ٹرین بنا بیٹھے۔
یہ ٹرین ایک سو بارہ فٹ لمبی ہے اور اس کا وزن دوہزار سات سو پچپن پاؤنڈز ہے۔یہ ٹرین تاریخی لحاظ سے بھی منفرد ہے جس میں شروع میں تو نئے زمانے کی ٹرین بنی ہے جبکہ آخر کے ڈبے پرانے دور کی یاد دلاتے ہیں۔
ٹرین میں سجی گھنٹیاں اور خوبصورت ڈبوں نے چاکلیٹ کے شائقین کو خوش کردیا۔انہیں اتنی نفاست سے بنی ٹرین کو دیکھ کر کھاجانے کو جی للچایا۔چاکلیٹ سے بنی اتنی لمبی ٹرین دیکھ کر کچھ تو بیحد حیران بھی ہوئے۔
اس ٹرین کو گنیز بْک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیاہے۔چاکلیٹ کے دیوانوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ یہ ٹرین دنیا بھر کے چاکلیٹ میوزیم میں سجنے کے لئے دنیا کے کونے کونے میں گھومے گی۔