20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:32
بلغرادکےچڑیاگھرمیں نئےہیپوکی آمد
بلغراد کے چڑیا گھر میں ایک نئے مہمان کی آمد سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ بلغراد کے چڑیا گھر میں شہریوں اور چڑیا گھر کے ملازمین کے چہروں پر اس وقت خوشیوں کے رنگ بکھر گئے جب وہاں ننھے ہیپو نے آنکھیں کھولی۔
ہفتے کے روز پیدا ہونیوالا ننھا ہیپو پوٹامس ابھی کسی کو لفٹ کرانے کے موڈ میں نہیں کیونکہ ابھی ننھے کی امی اور چڑیا گھر کے حکام اس کی ناز برداریاں اٹھانے میں مصروف ہیں، چالیس کلو وزنی ننھے ہیپو کا نام تاحال زیر غور ہے، چڑیا گھر کی رضا کار کا کہنا ہے کہ ننھنا ہیپو اور اس کی ماں ونٹر شیلٹر میں ہیں، جہاں شہری انہیں دیکھ سکتے ہیں۔
ننھے ہیپو کی ماں جولکا ہر وقت بچے کو ساتھ لیے پھرتی ہے، جیسے ہی کوئی ونٹر شیلٹر میں جاتا ہے۔ ماں ہیپو اپنے ننھے کو اپنے جسم کی آر میں لے لیتی ہے۔