20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:52
بابا فرید گنج شکر کے مزار کا بہشتی دروازہ کھل گیا
پاکپتن میں با با فرید گنج شکر کے مزار پر بہشتی دروازہ زائرین کےلیے کھول دیا گیا ۔زائرین کی بڑی تعداد بہشتی دروازے سے گزر رہی ہے ۔ حضرت با با فرید الدین شکر گنج کے مزار کا بہشتی دروازہ کھولنے کی رسم سجادہ نشین دیوان خواجہ مودود مسعود ادا نےکی۔ جس میں صوفیاء و مشائخ اور خواجہ غریب نواز ٹرسٹ کے چیئرمین حاجی عبد الرؤف کے علاوہ بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔
حضور بابا گنج شکر فریدالدین جس حجرہ میں عبادت و ریاضت فرماتے تھے وہی آپ کی آخری آرام گاہ بنا۔ کہا جاتا ہے کہ آپ جب حجرہ تیار کر رہے تھے تو ہر اینٹ رکھنے پر دو رکعت نماز پڑھتے اور درود شریف کی تسبیح کرتے تھے، جب حجرہ مبارک مکمل ہوا تو نبی پاک ﷺ کی آمد ہوئی تھی اورنبی پاک ﷺجس دروازے سے تشریف لائے وہ جنتی دروازہ کہلانے لگا۔ مشہور ہے کہ جو پاک پتن شریف کے بہشتی دروازے میں داخل ہوگا وہ جنّتی ہوگا ۔