20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:22
برطانیہ میں ہوئی کیچڑ ریس
برطانیہ میں ہوئی کیچڑ ریس ۔ مٹی میں لوٹ پوٹ ہوتے نوجوانوں نے خوب انجوائے کیا۔ بچپن میں اگر کوئی بچہ مٹی میں کھیلتا تو مائیں منع کرتی تھیں۔ مگر انہیں کیا کہیئے جو اتنے صاف ستھرے ملک میں رہے کہ کیچڑ میں کھیلنے کی خواہش ہوئی۔ جناب یہ ہے برطانیہ کا سالانہ مڈ فیسٹول کا فائنل ڈے۔ جس میں آٹھ ہزار افراد نے حصہ لیا۔ان میں سے نکلیں گے وہ دس خوش نصیب جو اگلے سال برطانیہ کے مختلف شہروں میں مقابلہ کریں گے۔
ان کو دھول مٹی،الیکٹرک شاکس،اورآگ سے بھی گزرنا پڑا،دھول میں ریس لگانے والے اگلے رائونڈ تک پہنچے۔ جہاں انہیں چھوٹے سے پائپ سے گزرنا پڑا۔ یہاں سے بھی بچ نکلے تو مردوں کو بیلے ڈانس کرکے سب کی ہنسی کا سامنا کرناپڑا۔ پھر توکیچڑ میں بچوں کی طرح گھنٹوں کے بل بھی چلنا ضروری ہے۔
کرنٹ لگ رہا ہو یا پھر کرنی پڑے اچھل کود جیتنا ضروری ہے۔ دیکھیں ذرا مٹی میں لت پت افراد بھی کتنے مزے میں ہیں۔