21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:53
پاکپتن میں اے آروائی کیوٹی وی نے سجائی محفل سماع
حضرت با با فرید الدین شکر گنج کے مزار کا بہشتی دروازہ کھولنے کی رسم کے بعد اے آر وائی کیو ٹی وی نے سجائی ہے محفل سماع جس میں سماع سے رغبت رکھنے والوں اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
گنج شکر فریدالدین رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی خاص تقریب بہشتی دروازے کی قفل کشی کے بعد اے آر وائی کیو ٹی وی نے سجائی محفل سماع۔ محفل سماع معروف قوال نذیر اعجاز اور حاجی امام اللہ سعید اللہ اور دیگر نے خواجہ صاحب کی منقبتیں پڑھ کر محفل میں کیفیت کا سماع پیدا کردیا اور خوب داد حاصل کی۔