تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:4

گورنرسندھ کی سکندر صنم مرحوم کے بچوں ملاقات

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اسٹیج اورٹی وی کے معروف فنکار سکندر صنم (مرحوم)کے صاحبزادوں شہباز علی اور محمد زوہیب سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔



انہوں نے کہا کہ فنکار معاشرے میں شعور کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔حکومت فنکاروں کی ہر سطح پر پزیرائی کرتی رہے گی۔گورنر سندھ نے سکندر صنم کی فنکارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سکندر صنم کی موت اسٹیج اور ٹی وی کی دنیا کا ایک بڑا نقصان ہے۔



اس موقع پر گورنر سندھ نے مرحوم کے صاحبزادے کو پانچ لاکھ کا چیک بھی دیا، اس موقع پر معروف فنکار عمر شریف اور ساحر لودھی بھی موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.