8 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:31
کولمبیا:ڈوبتے کتے کو پولیس اہلکاروں نے بچا لیا
بگوٹا.......کولمبیا میں دریا کے تیز بہاؤمیں ڈوبتے کتے کو پولیس اہلکاروں نے باحفاظت بچا لیا،پانی سے نکل کر کتے نے چہل قدمی بھی شروع کر دی۔شمال مغربی میں دو پولیس اہلکاروں نے دریا کے تیز بہاؤ میں ایک کتے کو بہتے ہوئے دیکھا ،جو پانی کے تیز بہاؤ میں خود کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا تھا،پولیس اہلکاروں میں سے ایک فوری اس کی مدد کیلئے دریا میں کود گیا،اور کتے کو باحفاظت پانی سے نکال لیا ، تین روز قبل اس علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے 70 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔