8 اگست 2015
وقت اشاعت: 19:32
کیوی بولر ٹم ساؤتھی کی ہٹ، خاتون رپورٹر بال بال بچ گئیں
لندن .......نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کی زور دار ہٹ سے خاتون رپورٹر زخمی ہونے سے بال بال بچ گئیں۔ گیند اُن کی کمر پر لگی ضرور مگر وہ محفوظ رہیں،یوں تو کیوی فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی اپنی شاندار بولنگ کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں لیکن نیٹ پریکٹس میں بیٹنگ کے دوران جب اُنہوں نے جارحانہ انداز اپنایا تو مشہور کرکٹ ویب سائٹ کی خاتون رپورٹر بھی اُن کے زوردار اسٹروکس سے نہ بچ سکیں۔وہ میچ کے حوالے سے رپورٹنگ کررہی تھیں کہ گیند آتے دیکھ کر اُنہوں نے اپنا سر بچایا، خوش قسمتی سے گیند اُن کی کمر پر لگی، خاتون کے گیند لگتا دیکھ کر ٹم ساؤتھی بھی گھبرا گئے اور بھاگ کر رپورٹر کی خیریت دریافت کرنے پہنچ گئے۔ سرد موسم کے سبب رپورٹر نے جیکٹ پہنی ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہونے سے محفوظ رہیں۔