8 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:21
ہانگ کانگ:" ہیلوکٹی " تھیم ریسٹورنٹ شہریوں میں مقبول
ہانگ کانگ.......ہانگ کانگ میں ہیلوکٹی Hello Kitty تھیم ریسٹورنٹ شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، جہاں کھانے بھی منفرد انداز میں پیش کیے جاتے ہیں۔ کارٹون کیریکٹر ہیلوکِٹی کی تھیم پر پارک اور ریسٹورنٹ دنیا بھر میں پہلے ہی موجود ہیں،لیکن ہانگ کانگ کا Hello Kittyریسٹورنٹ اپنی منفرد سجاوٹ اور کھانوں کی پیش کش کے نئے انداز کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں عام چینی کھانوں کودلکش انداز میں پیش کیا جاتا ہے، جبکہ ریسٹورنٹ کی میز کرسیاں،لیمپ ،کھڑکیاں ہر جگہ یہ کارٹون کیریکٹر نمایاں ہے۔