9 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:43
سرگودھا میں برائیڈل شو ،بیوٹیشنز نے حسین دلہنیں تیار کیں
سرگودھا .......سرگودھا میں برائیڈل شو منعقد کیا گیا،جس کا مقصد خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل ہونے کی طرف راغب کرنا تھا۔سرگودھا میں دلہن سجانے کا مقابلہ ہوا ، مقابلے میں سرگودھا اور گرد ونواح کی 40 ماڈلز نے شرکت کی، اور ان ماڈلز کو اپنے شاندار آرٹ سے 200 بیوٹیشنز نے سجایا۔ پروگرام آرگنائزر کا کہنا تھا کہ اس شو کا مقصد گھریلو خواتین کو بیوٹیشن کے شعبے کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ گھر بیٹھے روزگار حاصل کیا جاسکے۔ برائیڈل شو میں حصہ لینے والی ماڈلز کا کہنا تھا کہ ان کا یہ تجربہ کافی خوشگوار رہا۔برائیڈل شو میں بہترین میک اپ ، ملبوسات اور مہندی لگانے والی بیوٹشنز کو ایوارڈ بھی دئے گئے ۔