9 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:43
برطانیہ:ملازمت پیشہ خواتین کیلئے سمر کلیکشن متعارف
لندن ......ایک برطانوی کمپنی نے ملازمت پیشہ خواتین کیلئے سمر کلیکشن متعارف کرائی ہے،جس میں ہلکے رنگوں کےلباس،جوتے اور زیورات بھی شامل ہیں ۔ملازمت پر جانے کیلئے کپڑوں کا انتخاب خواتین کیلئے اکثرمشکل مرحلہ بن جاتا ہے لیکن ایک فیشن کمپنی نے اس کا توڑ نکال لیا ہے۔برطانوی فیشن ہاوس نے گرمی کی مناسبت سے ملازمت پیشہ خواتین کیلئے آرام دہ ٹراوزرز،اسکارف،جمپ سوٹ،نئے طرز کے فلیٹ ہوادار جوتے ،بیگز اور ہلکے پھلکے زیورات متعارف کرائے ہیں جسے پہن کر خواتین گرمی کو بھی انجوائے کر سکیں گی۔