تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:36

بچوں کیلئےایک بری خبر،لاہور چڑیا گھرکا پوما شیرمر گیا

لاہور......اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں تو ہو گئیں،مگر لاہور چڑیا گھر کی سیر کےمنصوبے بنانےوالےبچوں کیلئےایک بری خبر ہےکہ ان کا پسندیدہ امریکی شیرپوما زندگی کی بازی ہار گیا ہے۔ لاہورچڑیا گھر بچوں ہی نہیں،بڑوں کےلئےبھی سب سےزیادہ دلچسپی کی حامل سیرگاہ ہے،جہاں بچے اور بڑےسبھی جنگلی حیات کو قریب سے دیکھ کر تفریح کےساتھ معلومات کا خزانہ بھی حاصل کرتے ہیں۔ گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کی پہلی پسند چڑیا گھر کی سیر ہوتی ہے، لیکن ان کےلئےایک بری خبریہ ہے کہ چڑیاگھر میں 9سالہ امریکی شیرپوماہلاک ہو گیاہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ کےمطابق پوما کو بلڈ کینسر تھا،4دن سےاس کی طبیعت زیادہ خراب تھی۔ پوما کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کیلئےویٹرنری سائنسز یونیورسٹی بھجوا دی گئی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے چڑیا گھر کازرافہ بھی بچوں کو اداس کرکےہمیشہ کیلئےان کا ساتھ چھوڑ گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.