12 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:43
چین:کسان نےمنفرد فارم قائم کرکے کاروبار کی نئی راہ بنا ڈالی
بیجنگ .....ڈیری فارمز اور پولٹری فارمز تو آپ نے بہت دیکھے ہونگے، لیکن چین کے کسان نے منفرد فارم قائم کر کے لوگوں کو کاروبار کی نئی راہ دکھا دی۔دنیا میں بہت سے افراد لال بیگ کو دیکھ کر کراہیت کا اظہار کرتے ہیں ، لیکن دنیا کے بیشتر ملکوں میں اسے بہت شوق سے کھایا جاتا ہے،چین کے شہر جینان میں ایک شہری وینگ فیومنگ نے تو لال بیگ کا فارم ہاؤس بھی کھول رکھا ہے، جہاں 10 لاکھ سے زائد لال بیگ موجود ہیں۔ وینگ ان لال بیگ کو مختلف دواؤں کی کمپنیوں کو بیچ کر خوب کمائی کرتے ہیں، لال بیگ کی فارمنگ چین میں باقاعدہ ایک کاروبار بن گئی ہے۔