تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:4

کولمبیامیں ایک بار پھر ٹماٹروں کی جنگ چھڑ گئی

بگوٹا.....کولمبیامیں ایک بار پھر ٹماٹروں کی جنگ چھڑ گئی۔ٹماٹروں کے سالانہ فیسٹیول میں 20ہزارافراد نے شرکت کی۔کھانوں میں ذائقے کیلئے ٹماٹروں کا استعمال جس طرح ضروری ہے ۔اس ہی طرح کولمبیا کے باسیوں کیلئے ہر سال ٹماٹروں کی جنگ لڑنا بھی لازم و ملزوم ہے ۔ کولمبیا کے علاقے سوٹامارچن میں ٹماٹروں کے سالانہ فیسٹیول میں مقامی اورغیر مقامی 20ہزار افراد نے شرکت کی۔ ٹماٹروں کی برسات کرنےکیلئے 125ٹن ٹماٹر موجود تھے۔ لا ٹوماٹینا نامی اس فیسٹیول کا آغاز1945میں بچوں کی پھلوں اور سبزیوں کی لڑائی سے متاثر ہوکر کیا گیا تھا جو بعد ازاں تہوار کی شکل اختیار کرگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.