تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 اگست 2015
وقت اشاعت: 3:31

رگبی کا کھلاڑی آرم ریسلنگ مقابلے میں بازوتڑوابیٹھا

سڈنی.....کبھی کبھی بہادری دکھانا بھی مہنگا پڑ جاتا ہے۔آسٹریلیا میں ایک لائیو ٹی وی شو کے دوران رگبی کا کھلاڑی آرم ریسلنگ مقابلے میں اپنا بازو تڑوا بیٹھا۔سڈنی کے ایک ٹی وی چینل پر ہونے والے چیریٹی شو میں قومی رگبی ٹیم کے سابق کھلاڑی بین روز کا دوسرے کھلاڑی سے مقابلہ تھا۔مقابلہ شروع ہونے کے چند ہی سیکنڈ بعد ROSS کا بازو اتر گیا اور انہوں نے درد سے چیخنا شروع کر دیا،یہ منظر دیکھ کر اسٹوڈیو میں بیٹھے تماشائی ہکا بکا رہ گئے۔35 سال کے ROSS کو فورا ًاسپتال لے جایا گیا جہاں اب ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.