13 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:43
جاپانی کیفے جہاں چاروں طرف الّوہی الّو ہیں
بیجنگ ..........جاپان کے شہر Toshima میں کیٹ کیفے کے بعد اب ایک نئی تھیم کا حامل کیفے بھی مقبولیت حاصل کر رہا ہے جس میں کیفے کے اندرمو جود درجن الّو آپ کو خوش آمدید کہیں گے۔اس نئے Owlتھیم کیفے میں تربیت یافتہ الّو وں کی خدمات لی گئی ہیں جو اس پورے کیفے میں جگہ ،جگہ بیٹھے کافی پینے کیلئے آنے والے افراد پر گہری نظر رکھتے ہیں۔اس کیفے کی خاصیت یہ بھی ہے کہ اس کے تھیم کی مناسبت سے اس میں چائے کے کپ،پلیٹس،بسکٹس اور ڈیکوریشن میں بھی الّو ہی کی شکل بنا ئی گئی ہے جہاں آنے والے افراد ان کے ساتھ تصاویر بنو اکر اس منفرد تجربے سے محظوظ ہو تے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ٹوکیو میں بھی Owlکیفے متعارف کر وایا گیا تھا جس کی کامیابی کے بعد اب جاپان کے مختلف شہروں میں یہ کیفے کھولے جارہے ہیں۔