تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:5

سڈنی: ڈرونز کے درمیان ریس کے مقابلے کا انعقاد

سڈنی........ڈرون کا نام لیتے ہی بمباری کا خیال آجاتا ہے، لیکن آسٹریلوی من چلوں کے بھی کیا کہنے، جنھوں نے ڈرونز کو ایتھلیٹس ہی بنا ڈالا ہے۔ جی ہاں آسٹریلیا میں انسانی ہاتھ کے برابر سائز کے ڈرونز کے درمیان ریس کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریس میں ان ڈرونز نے عام ریسرز کی طرح ایک بندھی رسی کے قریب قطار میں کھڑے ہو کے گو کے لفظ کا انتظار کیا اور پھر اپنی اڑان بھری۔ اس ریس کا اہتمام کھلی فضا کے بجائے ایک ہال میں کیا گیا، جہاں ان کے مالکان ریموٹ سے کنٹرول کر کے جیت کی بازی لینے کے لئے کوشاں تھے۔ اس ریس میں بھی کسی ڈرون کے حصے میں پہلی، تو کسی کی دوسری پوزیشن آئی۔ جبکہ کوئی تو دوڑ میں پیچھے ہی رہ گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.