تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:46

غلط ای میل سینڈ ہو گئی، ’’اَن ڈو‘‘کر دیں

کراچی..........جی میل نے ای میل واپس لینے کا آپشن متعارف کرادیا۔موجودہ دور میں رابطے کے تیز ترین ذریعوں میں سے ایک ہے’ ای میل‘،لیکن کبھی جلد بازی میں کوئی غلط ای میل سینڈ ہوجائے توانسان ہاتھ ملتا رہ جاتا ہے کہ کاش ای میل میں undo کا بھی کوئی آپشن ہوتا۔ تو جناب جی میل لے آیا ہے ای میل واپس لینے کا آپشن۔ ’’ان سینڈ‘‘ بٹن سے ای میل کو ایک مخصوص وقت میں واپس لینے کی مہلت فراہم کی گئی ہے۔ ای میل سینڈ کرنے کے بعد دس سے تیس سیکنڈز تک اسکرین کے بالکل اوپر ایک ’’ان سینڈ‘‘ بٹن جگمگاتا نظرآئے گالیکن یاد رہے کہ انہی تیس سیکنڈز میں آپ کو ای میل واپس لینے کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.